’اختیارات رکھتے ہیں تو آگے بڑھیں‘، حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کردی

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جب بھی آمادگی ظاہر کرے، 24 گھنٹوں کے اندر وزیراعظم سے ملاقات ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ بات چیت وہیں سے شروع ہوگی جہاں سے اپوزیشن چاہے گی۔

انہوں نے سینیٹر راجا ناصر عباس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی پیشکش بدستور موجود ہے، اگر آپ اختیار رکھتے ہیں تو آگے بڑھیں۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیل قوانین میں ایسا کوئی ضابطہ موجود نہیں کہ بیماری کی صورت میں اہل خانہ کو بلایا جائے یا ان کی نگرانی میں علاج کروایا جائے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پاکستان میں دستیاب بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی