شہزادی ڈیانا کی طلاق کے بعد زندگی کیسے گزر رہی تھی؟ نئے انکشافات سامنے آگئے

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی شاہی شخصیت شہزادی ڈیانا اپنی زندگی کے آخری برسوں میں شدید تنہائی اور جذباتی دکھ کا سامنا کرتی رہیں۔ طلاق کے بعد اپنے دونوں بیٹوں سے دوری انہیں مسلسل رنجیدہ رکھتی تھی۔

مزید پڑھیں: شہزادی ڈیانا کی روایت جاری رکھتے ہوئے پرنس ولیم کی کرسمس پر بےگھر افراد سے ملاقاتیں

شہزادی ڈیانا کے سابق خدمتگار پال بریل نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ پرانی زندگی، سابق رہائش اور بچوں سے جدائی نے انہیں اندر سے توڑ دیا تھا۔ ان کے مطابق جب وہ ایک روز بچوں سے ملنے گئیں تو بچے بار بار پوچھتے رہے، ’آپ کہاں تھیں؟‘ اور ’آپ واپس کب آئیں گی؟‘ جس پر وہ آبدیدہ ہو گئیں۔

کتاب میں بتایا گیا ہے کہ طلاق کے بعد شہزادی ڈیانا اپنے بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری سے دوری پر اکثر غمزدہ رہتی تھیں۔ سابق خدمتگار کے مطابق اپنی پرانی رہائش گاہ پر واپس جا کر یادگار اشیا سمیٹنا بھی ان کے لیے نہایت تکلیف دہ مرحلہ تھا کیونکہ ہر چیز انہیں ماضی کی یاد دلاتی تھی۔

مزید پڑھیں:شہزادی ڈیانا کی بہو نیٹ فلیکس پر کون سا شو کرنے والی ہیں؟

واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئی تھیں، تاہم ان کی زندگی اور جدوجہد آج بھی دنیا بھر میں موضوعِ گفتگو ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

کالعدم بی ایل ایف نے آوران میں خاتون کو اغوا کے بعد قتل کردیا، روبینہ کے والد کا انصاف کا مطالبہ

لاہور سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں