ہجرتی پرندوں کو سب سے زیادہ خطرہ کہاں ہے اور ہم انہیں کیسے بچا سکتے ہیں؟

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں ہر سال اربوں پرندے موسم، خوراک اور افزائش نسل کی ضرورت کے تحت ہزاروں میل کا سفر کرتے ہیں۔ یہ ہجرتی پرندے بظاہر خاموشی سے آسمانوں میں سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں، مگر حقیقت میں انہیں اپنے سفر کے دوران بے شمار خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ہجرتی پرندوں کے تحفظ کی کوششیں

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی، قدرتی مساکن کا خاتمہ اور شہروں میں شیشے سے بنی بلند عمارتیں ان پرندوں کے لیے سب سے بڑے خطرات بن چکی ہیں۔

ہجرت کے دوران بہت سے پرندے رات کے وقت سفر کرتے ہیں اور شہری علاقوں کی تیز روشنیاں انہیں اپنی جانب کھینچ لیتی ہیں، جس کے باعث وہ عمارتوں اور کھڑکیوں سے ٹکرا کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

امریکی شہر نیویارک میں جنگلی پرندوں کے تحفظ کے ادارے سے وابستہ ماہرین کے مطابق صرف ایک رات میں لاکھوں پرندے کسی بڑے شہر کے اوپر سے گزر سکتے ہیں، لیکن چونکہ ان کا سفر زیادہ تر اندھیرے میں ہوتا ہے اس لیے عام لوگوں کو اس کا اندازہ نہیں ہو پاتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی ماحول میں تبدیلی بھی پرندوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ کئی پرندے نسل در نسل مخصوص مقامات پر خوراک اور آرام کے لیے پہنچتے ہیں، لیکن جب وہاں جنگلات ختم ہو جائیں یا تعمیرات ہو جائیں تو ان کے لیے زندہ رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔

گھروں اور عمارتوں کی شیشے والی کھڑکیاں بھی پرندوں کے لیے خاموش قاتل ثابت ہوتی ہیں۔ پرندے شیشے میں درختوں یا آسمان کا عکس دیکھ کر دھوکا کھا جاتے ہیں اور تیزی سے ٹکرا جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:جہانگیر نگر یونیورسٹی میں ہجرت کرنے والے پرندوں کی آمد میں تیزی سے کمی

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ رات کے وقت غیر ضروری روشنیاں بند رکھی جائیں، گھروں اور باغات میں مقامی پودے لگائے جائیں اور قدرتی ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

ماہرین کے مطابق معمولی اقدامات بھی لاکھوں ہجرتی پرندوں کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لکی مروت میں پولیس کی بڑی کارروائی، خودکش بمبار سمیت فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی فرار

امریکی وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کا انتہا پسند بائیں بازو کو روکنے کا عزم

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی اداروں کے خلاف بات کرنا ماں کو گالی دینے کے مترادف ہے، جہاں آرا وٹو

گرین لینڈ کی پارلیمنٹ نے امریکا اور ڈنمارک کے ساتھ آرکٹک سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا