اسلام آباد بلیو ایریا میں 26 منزلہ جدید عمارت تعمیر کی جائے گی، پی اے اے

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بلیو ایریا اسلام آباد میں مجوزہ ایوی ایشن کمپلیکس منصوبے سے متعلق عوامی سماعت کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ تعمیر کرنے کا معاہدہ

عوامی سماعت پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت منعقد کی گئی، جس میں منصوبے کے ماحولیاتی اثرات اور تکنیکی پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) نے منصوبے کے ڈیزائن اور ماحولیاتی منصوبہ بندی سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔

سماعت کے دوران شرکا کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے جبکہ عوام اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے دی گئی تجاویز کو حتمی ماحولیاتی اثرات کی رپورٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی اے اے کے مطابق ایوی ایشن کمپلیکس منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے، جس کے تحت بلیو ایریا میں 26 منزلہ جدید عمارت تعمیر کی جائے گی۔ اس منصوبے میں پی اے اے کے دفاتر اور فضائی خدمات کو ایک ہی چھت تلے لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اجلاس، اسکائی گلاس برج سمیت سیاحتی منصوبوں کی منظوری

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منصوبہ توانائی کے مؤثر استعمال اور پائیدار انفراسٹرکچر کے اصولوں کے مطابق ایک جدید اور مستقبل دوست ڈھانچہ فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp