انسانی ہمدردی کے تحت 170 بنگلہ دیشی شہریوں کو لیبیا سے وطن واپس منتقل کردیا گیا

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی حکام، لیبیا کی حکومت اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے تعاون سے کیے گئے ایک مشترکہ انسانی ہمدردی آپریشن کے تحت 170 بنگلہ دیشی شہریوں کو منگل کی صبح لیبیا سے وطن واپس منتقل کر دیا گیا۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وطن واپس آنے والے افراد بن غازی سے براک ایئر کی پرواز کے ذریعے صبح تقریباً 5 بجے ڈھاکا پہنچے۔

حکام کے مطابق زیادہ تر افراد انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آ کر غیر قانونی طریقے سے لیبیا پہنچے تھے۔

اسمگلروں نے انہیں بحیرہ روم کے خطرناک راستوں کے ذریعے یورپ پہنچانے کے خواب دکھائے تھے۔

رپورٹس کے مطابق لیبیا میں پھنسے ان تارکین وطن میں سے کئی اغوا، تشدد اور استحصال کا شکار بھی ہوئے۔

شمالی افریقی ملک لیبیا گزشتہ کئی برسوں سے بدامنی اور تنازعات کا شکار ہے، جس کے باعث وہاں غیر ملکی تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

اس وطن واپسی کے عمل میں لیبیا میں بنگلہ دیشی سفارتخانے، وزارت خارجہ، وزارت تارکین وطن بہبود و سمندر پار روزگار، لیبیائی حکام اور آئی اور ایم نے مشترکہ کردار ادا کیا۔

ڈھاکا ایئرپورٹ پر سرکاری حکام اور آئی او ایم کے نمائندوں نے واپس آنے والوں کا استقبال کیا۔

آئی او ایم کی جانب سے متاثرین کو سفری اخراجات، خوراک، بنیادی طبی سہولیات اور ضرورت پڑنے پر عارضی رہائش بھی فراہم کی گئی۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے وطن واپس آنے والے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تجربات عوام کے ساتھ شیئر کریں تاکہ غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کے خطرات سے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا کے مختلف حراستی مراکز میں موجود مزید بنگلہ دیشی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی