سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کو موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس میں مرکزی ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی۔ عدالت نے مجرم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ اور وکلائے صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق عمر حیات کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی، جبکہ دیگر قانونی دفعات کے تحت بھی سزا اور جرمانے عائد کیے گئے۔

یہ کیس سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں مقتولہ ثناء یوسف کی ہلاکت پر عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp