لاہور ہائیکورٹ: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

یہ درخواست آل پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کی جانب سے دائر کی گئی جس پر جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر صرف 120 دن رہ گیا ہے جبکہ امریکا، انگلینڈ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں تعلیمی سال قریباً 230 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 3 ماہ تک اسکول بند رکھنے سے طلبہ کی تعلیم بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے عدالت موسمِ گرما کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے اور چھٹیوں کا دورانیہ 6 سے 8 ہفتے تک محدود کرنے کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے فوری حکمِ امتناع جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور جواب طلب کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی