جیکب آباد: پسند کی شادی کے تنازع پر گھروں کو آگ لگانے کا معاملہ، متاثرہ گھرانوں کا سروے مکمل

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیکب آباد میں پسند کی شادی کے تنازع پر گھروں کو آگ لگانے کے واقعے کے حوالے سے متاثرہ گھرانوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شہزاد احمد ساہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آتشزدگی کے واقعے میں مجموعی طور پر 121 گھر متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو خیمے، مچھردانیاں، چارپائیاں اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرین کی بحالی تک انہیں راشن بھی جاری رکھا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ افراد کے لیے معاوضے کی فراہمی کی غرض سے سندھ حکومت کو سفارش کی جائے گی۔

ادھر ایس ایس پی نے بتایا کہ گھروں کو جلانے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں 32 افراد نامزد ہیں جبکہ 6 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ 5 مئی کو پسند کی شادی کے تنازع پر لڑکی کے حامیوں کی جانب سے لڑکے کے گاؤں کو آگ لگائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp