پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ تمام سول اور فوجی طیاروں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی، جبکہ اس پابندی میں پہلے سے موجود مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی ایئرلائنز اور فوجی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔

پی اے اے کے مطابق یہ پابندی 19 مئی صبح 10:40 سے نافذ العمل ہے اور اب اسے بڑھا کر 24 جون صبح 4:59 تک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘