103 سال جینے والے دنیا کے معمر ترین ڈاکٹر کے 3 سادہ اصول، جو آپ کو طویل اور خوشحال زندگی دے سکتے ہیں

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے سب سے معمر ترین پریکٹس کرنے والے ڈاکٹر اور معروف نیورولوجسٹ، جنہوں نے 103 سال کی طویل اور بھرپور زندگی گزاری، موت سے قبل لمبی اور خوشحال زندگی کے 3 سنہری اصول شیئر کیے تھے۔

دسمبر 2025 میں وفات پانے والے اس امریکی ڈاکٹر کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج تھا۔ انہوں نے اپنے ایک مضمون میں واضح کیا تھا کہ لمبی عمر کے لیے جینز اور خوش قسمتی کے ساتھ ساتھ انسان کی روزمرہ کی عادات اور سوچ سب سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوہائیو، 106 ویں سالگرہ منانے والی امریکی خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتادیا

ان کا پہلا اصول دماغ کو مسلسل متحرک اور مصروف رکھنا تھا۔ ان کا ماننا تھا کہ دماغ ایک مسل کی طرح ہے جسے استعمال نہ کیا جائے تو یہ کمزور ہوجاتا ہے، اسی لیے انہوں نے خود 60 سال کی عمر میں قانون کی پڑھائی شروع کی اور 67 سال کی عمر میں وکالت کا امتحان پاس کیا۔

ان کے مطابق ذہنی طور پر متحرک رہنے کے لیے نوکری ضروری نہیں، بلکہ مطالعہ کرنا، فلاحی کاموں میں حصہ لینا، کوئی نیا ہنر یا ساز سیکھنا بھی انسانی دماغ کو بوڑھا ہونے سے روکتا ہے اور یادداشت کو تیز رکھتا ہے۔

دوسرا اہم اصول دل میں کسی کے لیے نفرت یا غصہ نہ رکھنا تھا۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ دائمی غصہ اور تلخی انسان کو اندر سے کھا جاتی ہے، جس سے ذہنی تناؤ بڑھتا ہے، بلڈ پریشر تیز ہوتا ہے اور دل کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 102 سالہ خاتون ڈاکٹر کی خوشی سے بھرپور طویل زندگی کا راز

انہوں نے واضح کیا کہ کسی کی زیادتی کو بھولنا یا معاف کرنا الگ بات ہے، لیکن اپنے اندر تلخی کو جگہ نہ دیں اور اپنی تمام تر توانائی کو زندگی کے مثبت پہلوؤں اور اچھے لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے پر مرکوز کریں۔

تیسرا اور آخری اصول ہر کام میں اعتدال پسندی اختیار کرنا تھا۔ وہ سخت ڈائٹ پلان کے بجائے متوازن طرزِ زندگی پر یقین رکھتے تھے، جس میں اچھی خوراک کے ساتھ ساتھ ہری سبزیوں اور سلاد کا استعمال لازمی شامل تھا۔

ان کا فلسفہ تھا کہ کسی بھی چیز کی زیادتی یا حد سے زیادہ کمی انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا اور بیمار کر دیتی ہے، اس لیے زندگی کی تمام نعمتوں سے لطف اندوز ہوں مگر اعتدال کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب