روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے 25ویں سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ‘بے مثال سطح’ پر قرار دیا ہے۔ پیوٹن کا یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے ٹھیک 4 دن بعد ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد روسی صدر پیوٹن کے دورہ چین کا اعلان، اہم ملاقاتیں شیڈول

ماہرین کے مطابق چند ہی دنوں میں دنیا کے 2 طاقتور ترین رہنماؤں کی میزبانی کرنا عالمی اسٹیج پر چین کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور پیوٹن اب تک 40 سے زائد مرتبہ ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

اس دورے کا ایک اہم مقصد امریکا کو یہ باور کرانا بھی ہے کہ چین کے پاس دیگر مضبوط اتحادی موجود ہیں۔ پیوٹن نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اب امریکی ڈالر کے بجائے روبل اور یوآن میں ہورہی ہے، جو مغربی پابندیوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے۔

پیوٹن کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب یوکرین جنگ میں سست رفتاری اور اقتصادی مشکلات کے باعث روس کو اندرونی دباؤ کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اس کا چین پر معاشی انحصار مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

مذاکرات کے دوران روس سے چین تک 2600 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن ‘پاور آف سائبیریا 2’ کی تعمیر پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ یہ پائپ لائن چین کو توانائی کی فراہمی کے لیے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے، جو امریکا اور ایران کی جنگ کے باعث شدید متاثر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران صدر شی جن پنگ نے انہیں اپنی نجی رہائش گاہ کا دورہ کراتے ہوئے بتایا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن ان چند رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں یہاں آنے کی دعوت دی گئی ہے، جس پر ٹرمپ نے ‘بہت خوب’ کہہ کر جواب دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ورلڈ کپ 2026 سے قبل پاکستانی ویمنز کھلاڑیوں کی ٹی20 رینکنگ میں نمایاں بہتری

نجکاری کمیشن کا بڑا فیصلہ، بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت کے لیے اظہار دلچسپی طلب

کرسٹیانو رونالڈو 41 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار

ویڈیو

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم