2022 تا 2024: پی آئی اے کتنے خسارے میں رہی، دیگر ایئر لائنز کتنا منافع کماتی رہیں؟

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے ملک کی سرکاری اور نجی ایئر لائنز کی گزشتہ تین سال کی آمدن، منافع، نقصان اور ادا کردہ ٹیکسوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے ایوان میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (PIACL) شدید مالی بحران اور ٹیکسوں کے بوجھ کا شکار ہے، جبکہ نجی ایئر لائنز مسلسل منافع کما رہی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو سال 2024 کے دوران ٹیکس سے قبل صرف 3 ارب 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا منافع ہوا، لیکن اس پر 29 ارب 26 کروڑ 12 لاکھ روپے کا بھاری ٹیکس عائد کیا گیا، جس کے باعث ٹیکس کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کا حتمی خسارہ 26 ارب 20 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔ اس سے قبل، سال 2023 میں پی آئی اے کا ٹیکس سے قبل منافع 101 ارب 49 کروڑ روپے رہا تھا، جس پر 3 ارب روپے ٹیکس ادا کیا گیا، جبکہ سال 2022 میں 86 ارب 51 کروڑ روپے کے منافع پر 1 ارب 49 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے پی آئی اے آئندہ ڈھائی سال کے دوران اپنے فلیٹ میں کتنے طیارے شامل کرے گی؟

نجی ایئر لائن ایئربلیو نے سال 2025 میں 4 ارب 86 کروڑ روپے کا منافع کمایا اور 1 ارب 17 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ سال 2024 میں کمپنی کا منافع 1 ارب 90 کروڑ روپے رہا، جس پر 32 کروڑ 31 لاکھ روپے ٹیکس دیا گیا، جبکہ سال 2023 میں کمپنی نے 5 ارب 46 کروڑ روپے کا شاندار منافع کمایا، تاہم اس سال کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔

ایئر سیال نے مسلسل تین سال منافع بخش کارکردگی دکھائی۔ سال 2025 میں 4 ارب 57 کروڑ روپے کے منافع پر 1 ارب 49 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔ سال 2024 میں 3 ارب 39 کروڑ روپے کے منافع پر 1 ارب 9 کروڑ روپے ٹیکس اور سال 2023 میں 4 ارب 88 کروڑ روپے کے منافع پر 1 ارب 42 کروڑ روپے ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرایا گیا۔

نئی نجی ایئر لائن فلائی جناح نے بھی بہترین آغاز کیا۔ سال 2025 میں کمپنی نے 5 ارب 73 کروڑ روپے کا منافع کمایا اور 1 ارب 59 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ سال 2024 میں اس کا منافع 2 ارب 64 کروڑ روپے رہا، جس پر 72 کروڑ روپے ٹیکس دیا گیا، جبکہ سال 2023 میں 3 ارب 69 کروڑ روپے کے منافع پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے عارف حبیب کنسورشیم کا پی آئی اے پر مکمل کنٹرول، 45 ارب کی گارنٹی جمع

سیرین ایئر اس وقت غیر فعال ہے اور اس کا مالیاتی ڈیٹا تاحال مکمل طور پر تصدیق شدہ نہیں۔ تاہم، ریکارڈ کے مطابق سال 2023 میں کمپنی کے 793 ارب روپے کے منافع پر 719 ارب روپے کا بھاری ٹیکس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ایوان کو بتایا گیا کہ یہ تمام اعدادوشمار سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے سرکاری ریکارڈ سے حاصل کیے گئے ہیں، جو ملکی ہوا بازی کی صنعت کی موجودہ معاشی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی