اہم پیش رفت، پودینے کے تیل سے دل کے امراض کے خطرات میں کمی ممکن

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پودینے کا تیل ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے ایک سستا، قدرتی اور مؤثر علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق 20 روز تک روزانہ معمولی مقدار میں پودینے کے تیل کا استعمال کرنے والے افراد کے سسٹولک بلڈ پریشر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جسے ماہرین نے دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

سائنس دانوں نے ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے ایک قدرتی اور کم خرچ طریقہ دریافت کر لیا ہے، جس میں پودینے کے تیل کو مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق روزانہ پودینے کے تیل کے سپلیمنٹس کا استعمال ہلکے درجے کے بلند فشارِ خون کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کے لیے ہفتے میں کتنے گھنٹے ورزش کرنا ضروری ہے؟

یونیورسٹی آف لنکاشائر کے محققین نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ 20 دن تک روزانہ دو مرتبہ 100 مائیکرو لیٹر پودینے کے تیل کا استعمال کرنے والے افراد کے سسٹولک بلڈ پریشر، یعنی بلڈ پریشر کی اوپری سطح، میں اوسطاً 8.5 ملی میٹر مرکری کمی دیکھی گئی۔

یہ تحقیق طبی جریدے PLOS One میں شائع ہوئی، جس میں پودینے کے تیل کو ہائی بلڈ پریشر کے ابتدائی مرحلے سے نمٹنے کے لیے ایک سادہ، کم لاگت اور قابلِ برداشت طریقہ قرار دیا گیا ہے۔

تحقیق کے سربراہ اور اسپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ماہر ڈاکٹر جونی سنکلیئر کے مطابق ہائی بلڈ پریشر دنیا بھر میں دل کی بیماریوں اور اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، جبکہ اس کے علاج پر بھاری اخراجات بھی آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس کے علاج کے لیے ادویات عام طور پر استعمال کی جاتی ہیں، تاہم طویل مدت میں ان کا مؤثر ہونا ہمیشہ واضح نہیں ہوتا۔ بعض اوقات ان کے مضر اثرات بھی سامنے آتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پودینے میں مینٹھول اور فلیونوئیڈز جیسے قدرتی مرکبات پائے جاتے ہیں، جو صحت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ تحقیق میں 18 سے 65 سال عمر کے 40 افراد کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایسے شرکا جو پری ہائپرٹینشن یا ابتدائی درجے کے ہائی بلڈ پریشر کا شکار تھے اور جنہیں روزانہ معمولی مقدار میں پودینے کا تیل دیا گیا، ان کی صحت میں بہتری دیکھی گئی۔ دوسری جانب وہ افراد جنہیں صرف پودینے کے ذائقے والا مگر بغیر فعال اجزا کے پلیسبو دیا گیا، ان میں نمایاں تبدیلی سامنے نہیں آئی۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے صرف بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ جسمانی پیمائشوں، خون کے ٹیسٹ، ڈائسٹولک بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن، ذہنی صحت اور نیند کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے ہائی بلڈ پریشر خاموشی سے گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، نئی تحقیق

ڈاکٹر سنکلیئر کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں اور ان کے طبی میدان میں اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ شریانوں کا بلند فشارِ خون دل اور میٹابولک امراض کی سب سے عام قابلِ تدارک وجہ ہے اور عالمی سطح پر اموات کے بڑے خطرات میں شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پودینے کا تیل کم قیمت اور کم کیلوریز پر مشتمل ہے، اس لیے یہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لیے ایک نہایت آسان اور مؤثر علاجی متبادل بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟