وزیراعظم کی بیت المال میں درخواستوں کی فوری پراسیسنگ اور طریقہ کار آسان بنانے کی ہدایت

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستحق اور نادار افراد کو سہولیات کی بروقت فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے پاکستان بیت المال میں درخواستوں کی پراسیسنگ تیز کرنے اور درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کیپٹن (ر) شہباز بٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایم ڈی بیت المال نے ادارے کی مجموعی کارکردگی اور جاری فلاحی اقدامات سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات اور امداد کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان بیت المال میں موصول ہونے والی درخواستوں کی پراسیسنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ضرورت مند افراد کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے اس امر پر بھی زور دیا کہ بیت المال میں درخواستیں جمع کرانے کے طریقہ کار کو مزید آسان اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp