’آپ بھی زومبی بن سکتے ہیں‘، رمضان چھیپا ایک نئے انداز کیساتھ میدان میں آگئے

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف سماجی شخصیت رمضان چھیپا نے اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہارر فلم زومبیڈ کی تشہیری مہم میں حصہ لیتے ہوئے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا پیغام دیا ہے۔

تشہیری ویڈیو میں رمضان چھیپا ایک زومبی کے ساتھ موجود دکھائی دیتے ہیں جہاں وہ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں ’منشیات سے دور رہیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں ورنہ آپ بھی زومبی بن سکتے ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmwala Pictures (@filmwalapictures)

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس منفرد اندازِ تشہیر پر سوالات اٹھا دیے اور چھیپا صاحب پر شدید تنقید کی۔ عائشہ نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چھیپا صاحب والا نشہ کرنا ہے۔ جبکہ ایک صارف نے طنزاً کہا کہ چھیپا صاحب کا اس پرفارمنس پر آسکر ملنا چاہیے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ زومبی سے گزارش ہے کہ چھیپا صاحب کو کاٹ لے۔ کئی صارفین نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ چھیپا صاحب اچھے ہیں بس ان کا کانٹینٹ بنانے والے لوگ نالائق ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں