بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈ کے لیے 5 نئے پٹرول جہازوں کی خریداری کا منصوبہ منظور

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈ کے لیے 5 نئے پٹرول جہازوں کی خریداری کا 10 کروڑ ڈالر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے۔

حکومت نے ملک کی سمندری اور دریاؤں کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 1212 کروڑ ٹکے کی اس بھاری لاگت کی منظوری دی ہے۔ ڈھاکہ سیکریٹریٹ میں وزیرِ مالیات امیر خسرو محمود چوہدری کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش جدید اور مضبوط کوسٹ گارڈ کی تشکیل کے لیے پُرعزم ہے، وزیر داخلہ

سرکاری حکام کے مطابق یہ نئے جہاز کوسٹ گارڈ کے بیڑے کو جدید بنانے کے منصوبے کے تحت خریدے جارہے ہیں جو داخلی آبی گزرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں نگرانی کے کام آئیں گے۔

 واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈ کے پاس اس وقت موجود پٹرولنگ جہاز سال 1970 کے بنے ہوئے ہیں، یعنی وہ اپنی 25 سالہ آپریشنل مدت سے کہیں زیادہ پرانے ہو چکے ہیں، ان پرانے جہازوں کو بدلنے کے لیے نئے جہازوں کی تیاری کا ٹھیکہ دو مقامی کمپنیوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔

ایک اور الگ فیصلے میں خریداری کمیٹی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے انٹرنیٹ مواد کو بلاک اور فلٹر کرنے والے نظام کو وسعت دینے کے لیے ساڑھے 94 کروڑ ٹکے کے منصوبے کی بھی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرحد پار اسمگلنگ کے خلاف بارڈر گارڈ بنگلہ دیش متحرک، بڑی کھیپ برآمد

 اس منصوبے کے تحت چھ ڈیٹا سینٹرز کے لیے اعلیٰ صلاحیت کے حامل نیکسٹ جنریشن فائر وال سسٹمز اور دیگر معاون آلات خریدے جائیں گے۔ اس اقدام سے بنگلہ دیش کے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سائبر کنٹرول کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ