فتنہ الہندوستان کی جانب سے خاران اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کی خبریں من گھڑت

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی جانب سے خاران شہر اور کیچ کے علاقے بلنگور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے سے متعلق کیا جانے والا پروپیگنڈا من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی جانب سے خاران اور بلنگور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کی افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی افواہوں کا مقصد صرف اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنا اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کچھ روز قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ 3 اہم کمانڈرز گرفتار کرلیے تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ منگلہ زرغون غر میں 13 مئی سے جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے متعدد کیمپس اور ٹھکانے تباہ ہوئے، اور فورسز کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 اہم کمانڈرز گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

شاہد رند کے مطابق گرفتار دہشتگرد کمانڈرز سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، اور مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور پشت پناہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، ریاست پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ آپریشن بلوچستان اور پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘