پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات، کراچی میں باوقار تقریبِ تقسیمِ اعزازات کا انعقاد

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات پر اعزازات سے نواز دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں پاک بحریہ کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ اعزازات 2026 کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اس پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فرائض کی لائن میں شاندار خدمات کے اعتراف میں بحریہ کے اہلکاروں کو مختلف فوجی اعزازات سے نوازا۔

اس باوقار تقریب میں مسلح افواج کے سینیئرز، ریٹائرڈ افسران اور اعزاز حاصل کرنے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نواز دیا گیا

تقریب کے دوران پاک بحریہ کے 18 افسران کو ستارہِ امتیاز (ملٹری) جبکہ 11 افسران کو تمغہِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ چیف پیٹی افسران اور سیلرز کو ان کی گراں قدر خدمات پر 33 تمغہِ خدمت (ملٹری) کلاس ون، 82 تمغہِ خدمت کلاس ٹو اور 69 تمغہِ خدمت کلاس تھری ایوارڈز دیے گئے۔

 نیول چیف کی جانب سے فرائض میں بہترین کارکردگی دکھانے پر 51 افسران، سی پی اوز، سیلرز اور بحریہ کے سویلین ملازمین کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp