امریکا کا گولڈن ڈوم میزائل پروگرام عالمی عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، روس اور چین کا انتباہ

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہِ بیجنگ کے دوران صدر شی جن پنگ نے ان کا شاندار سرکاری استقبال کیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’گولڈن ڈوم‘ میزائل ڈیفنس سسٹم پر سخت تنقید کی ہے۔

روس اور چین نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ امریکا کا یہ نیا دفاعی منصوبہ نہ صرف عالمی اسٹریٹجک استحکام کو تباہ کر دے گا بلکہ اس سے دنیا بھر میں شدید اقتصادی بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا ’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ حتمی منصوبہ بندی کے مرحلے میں داخل

 روسی صدر کا یہ دورہ امریکی صدر ٹرمپ کے تین روزہ دورہِ چین کے فوراً بعد ہوا ہے، جو کسی بڑی کامیابی کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کا یہ ’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ ایک ایسا کثیر الجہتی میزائل دفاعی نیٹ ورک ہے جو خلا میں موجود ہتھیاروں کے ذریعے کسی بھی میزائل کو پرواز کے دوران ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماسکو اور بیجنگ کا موقف ہے کہ یہ منصوبہ حملہ آور اور دفاعی جوہری صلاحیتوں کے مابین موجود توازن کو مکمل طور پر ختم کردے گا، جو کہ عالمی امن کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

دونوں ممالک نے واشنگٹن پر اس بات کے لیے بھی تنقید کی کہ اس نے سال 2010 کے ’نیو اسٹارٹ‘ معاہدے کی مدت ختم ہونے دی اور کسی متبادل معاہدے کے لیے مذاکرات نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں: چین، روس، شمالی کوریا اور ایران مل کر کام کررہے ہیں، نیٹو چیف

اس موقع پر روس نے چین کے اس فیصلے کی کھل کر حمایت کی ہے جس کے تحت بیجنگ نے امریکا اور روس کے مابین ہونے والے ممکنہ اسلحہ کنٹرول مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔ دونوں ممالک نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب اور امریکا کی ’پہلے حملے‘ کی حکمتِ عملی کے خلاف بھی سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اس تناؤ کے درمیان روس نے بیلاروس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں، جس میں اسکندر ایم میزائل سسٹم کے ذریعے جوہری وارہیڈز کی مشقیں دکھائی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پانی کا بطور ہتھیار استعمال عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ، بھارت کی آبی بالادستی قبول نہیں، اسحاق ڈار

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدے پر مبارکباد

فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

ہاجرہ یامین کو مداحوں کی محبت کا احساس ہو گیا، اداکارہ مزید بڑے کرداروں کے لیے تیار

ویڈیو

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ