بھنی بند گوبھی، غذائیت اور ذائقے میں اپنی مثال آپ

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صرف پانچ اجزاء کے ساتھ تیار کی گئی، بھنی ہوئی بند گوبھی غذائیت سے بھی بھرپوراورذائقے میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہ تیاری میں انتہائی آسان ڈش ہے۔

یہ ڈش تیار کرنے میں اتنی آسان ہے کہ اسے کوئی بھی بنا سکتا ہے۔ اس ڈش کی تیاری کے لیے آپ کو صرف تازہ بند گوبھی، زیتون کا تیل، لہسن، لیموں کا جوس اور ہرے دھنیے کی ضرورت ہے۔

بھنی ہوئی یعنی روسٹ کی ہوئی بند گوبھی ایک سائیڈ ڈش کے طور پر جانی جاتی ہے، جس کا ذائقہ تقریباً ہر چیز کے ساتھ لذیذ ہوتا ہے۔ اسے روسٹ گوشت، چکن، سوپ، باربی کیو اور پنیر کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ اس ڈش کی تیاری کے لیے بھنی ہوئی گوبھی کو 3 دن تک ریفریجریٹر میں ایئر ٹائٹ کنٹینر میں رکھنا ہو گا۔

بھنی ہوئی گوبھی کے لیے استعمال ہونے والے اجزاء کو بلینڈ کر لیں

بھنی ہوئی گوبھی میں استعمال ہونے والے اجزاء

1 عدد بند گوبھی

1/2 کپ زیتون کا تیل

1 چمچ تازہ لیموں کا رس

1 چمچ بلینڈ کیا ہوا لہسن

3 عدد لونگ

1 چمچ بلینڈ کیا ہوا ہرا دھنیا

حسب ذائقہ نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ

بنانے کا طریقہ:

اپنے اوون کو پہلے سے گرم کرلیں اور اس دوران  گوبھی کو کاٹنے اور بھوننے سے پہلے دھو لیں پھراس کو درمیان سے کاٹ کر پہلے 2 حصے کر لیں ۔

اس کے بیرونی پتوں کو ہٹا کر اس کے کاٹے ہوئے 2 حصوں کو مزید لمبے 4 ٹکڑوں میں کاٹ کر الگ رکھ لیں۔

گوبھی کو اوون میں روسٹ کرنے سے قبل مصالہ جات کا چھڑکاؤ کریں

پھرزیتون کا تیل، لیموں کا رس، لہسن اور ایک کھانے کے چمچ دھنیا بلینڈ کرکے الگ رکھ  لیں۔ اس کے بعد  گوبھی کو ایک ٹرے میں رکھ کر پیسٹری برش کا استعمال کرتے ہوئے بلینڈ کیا ہوا مکسچرگوبھی کے ٹکڑوں پر پھیلا دیں، اور اسے  گرم اوون میں رکھیں۔

15 منٹ تک اسے پکنے دیں پھر اسے اوون سے باہر نکال لیں۔ منہ میں پانی لانے والا پکوان تیار ہے۔ آپ اسے باربی کیو، روسٹ چکن، یا فرائی مچھلی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صائمہ بی بی قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

17 لاکھ کی گیس چوری کا ثبوت کہاں ہے؟ وفاقی آئینی عدالت کا ایس این جی پی ایل پر اظہارِ برہمی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں