پاکستانی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندیوں پر، قومی پرچم سربلند کردیا

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کوہ پیما سلمان عتیق نے دنیا کی بلند ترین چوٹی  ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے 10 پاکستانی

وہ ایورسٹ کی چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرانے والے پاکستانی کوہ پیماؤں میں شامل ہو گئے ہیں اور اس تاریخی کامیابی کے بعد ملک بھر سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

سلمان عتیق جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 40 منٹ پر ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچے۔ 8 ہزار 848 میٹر بلند اس عظیم پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کر انہوں نے قومی پرچم لہرایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

نیپال حکومت کی جانب سے اس سال دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کے لیے جاری کیے گئے 464 پرمٹس میں سلمان عتیق واحد پاکستانی کوہ پیما تھے۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کوہ پیماؤں کے درمیان انہوں نے یہ اعزاز حاصل کر کے پاکستان کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سلمان عتیق پیشے کے اعتبار سے الیکٹریکل انجینیئر ہیں اور ٹیلی کام کے شعبے میں تقریباً 25 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ کوہ پیمائی سے ان کی دلچسپی نے انہیں دنیا کی بلند ترین چوٹی تک پہنچا دیا۔

اس سے قبل وہ گزشتہ سال نیپال میں واقع دنیا کی 8ویں بلند ترین چوٹی ماناسلو بھی کامیابی سے سر کر چکے ہیں جس کے بعد ایورسٹ کی فتح ان کے کیریئر کی ایک اور بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: نیپالی گائیڈ 32 بار ایورسٹ سر کرنے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بن گئے

پاکستان میں ایورسٹ سر کرنے کی روایت کا آغاز سنہ 2000 میں معروف پاکستانی کوہ پیما نذیر صابر نے کیا تھا اور سلمان عتیق اب یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی کوہ پیماؤں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان سے پہلے 13 کوہ پیما یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جن سے پہلے 13 کوہ پیما یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جن میں نذیر صابر، خواجہ آصف، عبدالجوشی، ثمینہ بیگ، شہروز کاشف، سرباز خان، ساجد سدپارہ، مرزا علی، محمد علی سدپارہ، نائلہ کیانی، سعد بن منور، عمران جنیدی اور قدرت علی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

17 سال تک ایئر کینیڈا کی سینکڑوں پروازیں اڑانے والے پائلٹ کا لائسنس جعلی نکلا

صحافی اغوا کیس: امریکی عدالت نے اہم طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا سنادی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟