پاک چین دوستی سمندروں سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور اسٹیل سے زیادہ مضبوط ہے، مریم نواز

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاک چین دوستی سمندروں سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور اسٹیل سے زیادہ مضبوط ہے۔

مریم نواز نے چینی صدر شی جن پنگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی لازوال دوستی، پائیدار امن اور باہمی تعاون کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال کی بے مثال تکمیل ایک تاریخ ساز سنگ میل ہے۔ ہماری یہ دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ ترقی کی وہ لازوال مثال ہے جس نے وقت کے ہر امتحان کو پاس کیا ہے۔ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوکر ہمیشہ حقِ دوستی ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان اور چین کے درمیان قابلِ اعتماد اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن، خوشحالی اور علاقائی استحکام کے معاملات پر دونوں ممالک کا مؤقف ہمیشہ یکساں رہا ہے، اور یہ پائیدار دوستی نسلوں تک قائم و دائم رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

معاشی تعاون پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور روشن مستقبل کی نوید ہے۔ یہ منصوبہ دونوں برادر ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور پائیدار ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ’پاک چین دوستی زندہ باد‘ کے نعرے سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ سمندروں سے گہرا، ہمالیہ سے بلند اور اسٹیل سے زیادہ مضبوط ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں ڈاک خدمات مہنگی، خطوط، پوسٹ کارڈز اور پارسل بھیجنے کے نئے نرخ نافذ

بھارت میں عیسائی برادری ایک بار پھر نشانے پر، چرچ پر حملہ اور توڑ پھوڑ

خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والی قبائلی روایات غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی میں انتشار کھل کر سامنے آگیا، جماعت کے سیاسی کلچر پر سنگین سوالات

پاکستان کا عالمی مالیاتی منڈیوں کا رخ، یورو بانڈ اور سکوک بانڈز جاری کرنے کا عمل شروع

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش