بلاول بھٹو سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں سیاسی و انتظامی امور اور خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خطے کی مجموعی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مختصر مدت میں عوام کا سیاسی نظام پر اعتماد بحال کیا گیا ہے اور ریاست و پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں 500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے، جبکہ سیاحت کے فروغ کے لیے بھی غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے زیادہ سے زیادہ سیاح خطے کا رخ کریں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مزید کہا کہ ہر علاقے میں اسکولوں اور کالجز کے قیام کی بنیاد رکھی گئی ہے تاکہ تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مسائل کے حل سے متعلق پیش رفت پر استفسار کیا اور ہدایت دی کہ تمام مسائل کے حل کے لیے عوامی نمائندوں اور متعلقہ فریقین سے مشاورت جاری رکھی جائے تاکہ مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدالت کی جانب سے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی مذمت

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کسی بھی عوامی مسئلے کو نظرانداز نہیں کرے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’جوہری تخفیف کا معاملہ ختم ہو چکا ہے‘،شمالی کوریا کا سخت مؤقف

بھارت: نرس کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں