عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر مسافروں کی سہولت کے لیے 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ پر شدید گرمی کا امکان: محکمہ موسمیات نے 25 سے 31 مئی تک ملک گیر ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی

پہلی عید اسپیشل ٹرین اتوار کے روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی جبکہ دوسری خصوصی ٹرین اسی روز کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے چلے گی۔

اسی طرح تیسری عید اسپیشل ٹرین 25 تاریخ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیے: عیدالاضحیٰ پر ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

یہ خصوصی ٹرینیں روہڑی، خانپور، ملتان، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، جہلم سمیت مختلف اہم ریلوے اسٹیشنز پر رکتی ہوئی اپنی منزل تک پہنچیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp