وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں پرنس رحیم آغا خان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا، اس موقع پر ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید وسعت دے۔

وزیرِ اعظم نے نے خاص طور پر گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں نیٹ ورک کے کاموں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، پرنس رحیم کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا اور امن و استحکام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد پرنس رحیم الحسینی جانشین نامزد

انہوں نے آغا خان نیٹ ورک کی جانب سے دیہی ترقی، صحت، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کی جانے والی خدمات کی تعریف کی اور آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ صحت اور اعلیٰ تعلیم میں کردار کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔

ملاقات میں شمالی علاقہ جات میں ماحولیاتی لچک کو مضبوط بنانے کے لیے نیٹ ورک کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ایران اور امریکا کے مابین ہونے والے اسلام آباد مذاکرات کے لیے سرینا ہوٹل کی فراہمی پر پرنس رحیم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پرنس رحیم کے والد پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

اس موقع پر پرنس کریم آغا خان چہارم کی پاکستان کے لیے 7 دہائیوں پر محیط خدمات کے اعتراف میں یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی پیش کیا گیا, پرنس رحیم نے پرتپاک استقبال پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انسانی ترقی کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل صدر آصف علی زرداری اور اول خاتون بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے نور خان ائربیس پر ان کا استقبال کیا تھا, والد کے انتقال کے بعد اسماعیلی برادری کی قیادت سنبھالنے کے بعد پرنس رحیم کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

صدر مملکت نے ان کے اعزاز میں ضیافت بھی دی جس میں وزیرِاعظم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: نرس کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

فیفا ورلڈ کپ: آخری لمحات میں قطر کی واپسی، سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ برابر

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں