پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ان دنوں اپنی شادی اور ایک مبینہ ہراسانی کیس کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے آن لائن شکایت درج کروائی جس کے بعد کارروائی شروع کر دی گئی۔
مومنہ اقبال کی بہن جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ اداروں کو تمام شواہد فراہم کر دیے گئے ہیں اور حکام کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ان کے مطابق کیس کو غیر ضروری طور پر میڈیا میں اچھالنے کے بجائے قانونی طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مومنہ اقبال ہراسگی کیس: این سی سی آئی اے نے لیگی رکن اسمبلی کو اہلیہ سمیت طلب کرلیا
رمشا اقبال نے مزید بتایا کہ مومنہ اقبال کو حکومتی سطح پر سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ ان کے سسرال والوں کے گھر پر بھی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مومنہ اقبال کی شادی سے طے پا چکی ہے اور ان کا نکاح یکم جون کو ہوگا۔ ان کے مطابق یہ ایک ارینج میرج ہے اور دونوں خاندانوں کا آپس میں کوئی قریبی رشتہ نہیں۔
رمشا اقبال کا کہنا تھا کہ مومنہ اقبال کے منگیتر اور سسرال والوں کو بھی دھمکیاں دی گئیں تاہم وہ اپنی بہن کے کیس کو بھرپور انداز میں لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیرونِ ملک سے ایل ایل ایم کر چکی ہیں اور جھوٹے شواہد پر کبھی کوئی مقدمہ نہیں لیتیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ
دوسری جانب ثاقب چدھڑ کے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ جب رشتے سے انکار ہو گیا تو پھر ثاقب سے کئی ملین روپے کی چیزیں لینے کی کیا ضرورت تھی؟ رشتے سے انکار اس لیے ہوا کیونکہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ سے اپنی پہلی شادی چھپائی ہوئی تھی، جو بدقسمتی سے کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ یہ وہ بات تھی جو 3 سے 4 سال تک ثاقب سے چھپائی گئی۔ جب یہ معاملہ سامنے آیا تو رشتے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
جب رشتے سے انکار ہو گیا تو پھر ثاقب سے کئی ملین روپے کی چیزیں لینے کی کیا ضرورت تھی؟ رشتے سے انکار اس لیے ہوا کیونکہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ سے اپنی پہلی شادی چھپائی ہوئی تھی، جو بدقسمتی سے کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ یہ وہ بات تھی جو 3 سے 4 سال تک ثاقب سے چھپائی گئی۔ جب یہ معاملہ… pic.twitter.com/JPWH6S0b7P
— WE News (@WENewsPk) May 21, 2026
واضح رہے کہ مومنہ اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔













