اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ایک ایم پی اے کی جانب سے مسلسل آن لائن ہراسانی، ذہنی اذیت اور دھمکیوں کا نشانہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر متعدد بار این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سے رجوع کیا گیا تاہم سیاسی اثر و رسوخ کے باعث اب تک مؤثر کارروائی عمل میں نہیں آ سکی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انصاف فراہم کرنے کے بجائے ان کی شکایات دبانے کی کوشش کی گئی جبکہ بعض بااثر حلقوں کی جانب سے خاموش رہنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی کی کوشش کے بعد ان کے خاندان کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

مومنہ اقبال نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری اور غیر جانبدار تحقیقات کر کے ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاملے کو مسلسل نظر انداز کیا گیا تو وہ پریس کانفرنس کے ذریعے تمام شواہد عوام کے سامنے پیش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک مریم نواز کراچی میں بھی آجائے تو حالات بدل جائیں، اداکارہ مومنہ اقبال

اداکارہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف اور بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال اور انصاف میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی