بنگلہ دیش نے تھامس ڈولی کو قومی فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش فٹبال فیڈریشن نے جرمن نژاد امریکی فٹبال لیجنڈ تھامس ڈولی کو قومی فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

 ان کی تقرری کے ساتھ ہی اس عہدے پر کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

65 سالہ تھامس ڈولی جمعہ کی صبح ڈھاکہ پہنچے، جہاں انہوں نے فٹبال فیڈریشن کے ساتھ اپنا معاہدہ مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کلین سوئپ، پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ رینکنگ بری طرح متاثر

بنگلہ دیش فٹبال فیڈریشن نے ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی کیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈولی 24 مئی سے بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گے، تاکہ آئندہ ورلڈ کپ کوالیفائرز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کی جا سکے۔

ان کا پہلا اسائنمنٹ 5 جون کو سان مارینو کے خلاف ایک دوستانہ میچ ہوگا، جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم اسی ماہ کے آخر میں یورپ کا دورہ بھی کرے گی۔

تھامس ڈولی اگرچہ جرمنی میں پیدا ہوئے، تاہم انہوں نے بین الاقوامی سطح پر امریکہ کی نمائندگی کی۔

اپنے 7 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں انہوں نے 81 میچ کھیلے اور 7 گول اسکور کیے۔ وہ 1994 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی امریکی اسکواڈ کا حصہ رہے۔

کلب سطح پر انہوں نے جرمنی کے بڑے کلبوں بائر لیورکوزن اور ایف سی شالکے 04 کے لیے شاندار خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: فٹبال میچ جھگڑے کا سبب بن گیا، 100 سے زائد افراد زخمی

انہوں نے 1997 میں شالکے کے ساتھ یوئیفا کپ جیتا جبکہ 91-1990 کے سیزن میں ایف سی کیسرسلاٹن کے ساتھ بنڈس لیگا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

کوچنگ کیریئر میں وہ 2011 سے 2014 تک امریکی قومی ٹیم میں یورگن کلنسمین کے اسسٹنٹ کوچ رہے۔

بعد ازاں انہوں نے تقریباً 5 سال تک فلپائن کی قومی ٹیم کی کوچنگ کی اور اسے اے ایف سی ایشین کپ میں کوالیفائی کرایا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمان کا روہنگیا کیمپوں کا دورہ، فٹبال میچ بھی دیکھا

وہ ویتنامی کلب ویٹل ایف سی کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر بھی رہے اور 2022 میں دوبارہ فلپائن ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر مختصر مدت کے لیے خدمات انجام دیں۔

بنگلہ دیش کی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل وہ گیانا کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔

بنگلہ دیشی فٹبال حکام کو امید ہے کہ تجربہ کار کوچ ٹیم کی بین الاقوامی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی