بنگلہ دیشی کلین سوئپ، پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ رینکنگ بری طرح متاثر

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش کے ہاتھوں 2 صفر سے سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 2 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ شکست دے دی۔

اس شکست کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں مزید نیچے آ گیا ہے اور اب وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پر فقط ویسٹ انڈیز پر برتری ہے۔

اس کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نے پوائنٹس ٹیبل میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا اور اوپر چلا گیا، جبکہ پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا مگر وہ 8ویں نمبر پر برقرار رہا۔

آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بھی ٹاپ 3 میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، 3 اہم فاسٹ بولرز شامل نہیں

بنگلہ دیش اس جیت کے بعد 5ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ انڈیا چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔ انگلینڈ 7ویں اور ویسٹ انڈیز 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے کپتان شبھمن گل کی قیادت میں ٹیم نے اب تک 9 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور انہیں آسٹریلیا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اہم سیریز کھیلنی ہیں، جن کا مقصد فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp