بنگلہ دیش کا بڑا سفارتی فیصلہ، سول افسران کی تربیت بھارت سے پاکستان منتقل

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے اپنی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے سینئر سول افسران کی تربیت کا پروگرام بھارت سے پاکستان منتقل کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی مرتبہ بنگلہ دیشی بیوروکریٹس لاہور کی سول سروسز اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، جسے ڈھاکا کی سفارتی ترجیحات میں نمایاں تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے بنگلہ دیش کے اعلیٰ سول افسران کے وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ایک اہم سفارتی اور انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے سول سرونٹس کی تربیت بھارت کے بجائے پاکستان میں کروانے کا آغاز کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی افسران پہلی مرتبہ لاہور میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، جسے ڈھاکا کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ جاری پرانے تربیتی نظام کو معطل کر دیا ہے، جبکہ پاکستان کے ساتھ دفاعی اور اقتصادی تعاون میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط

رپورٹ کے مطابق سینئر سول سروس افسران کے تربیتی پروگرام کو بھارت سے پاکستان منتقل کرنا بنگلہ دیش کی سفارتی سمت میں ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کے اعلیٰ سرکاری افسران پہلی بار لاہور میں واقع سول سروسز اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ 2024 میں شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں آنے والی وسیع تر تبدیلیوں کا حصہ ہے، جس کے تحت ڈھاکا بھارت پر انحصار کم کرتے ہوئے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘