فیکٹ چیک: کیا پاکستان کے شمالی علاقوں میں گرمیوں کے موسم میں واقعی برفباری ہورہی ہے؟

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں جہاں ان دنوں شدید ترین ہیٹ ویو کا راج ہے اور درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، دوسری جانب سوشل میڈیا پر شمالی علاقوں میں ہونے والی حالیہ برفباری کی ویڈیوز نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

بہت سے لوگ اسے اس موسم میں ایک ’معجزہ‘ اور غیر معمولی واقعہ قرار دے رہے ہیں، جس کے بعد اس صورتحال کا حقائق پر مبنی جائزہ لیا گیا ہے۔

شمالی علاقوں سے سامنے آنے والی ویڈیوز اور رپورٹس بالکل سچی ہیں، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ مہینوں کے دوران نہ صرف بارشیں ہوئیں بلکہ شدید برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں خنجراب پاس کے قریب برفانی تودے گرنے سے شاہراہِ قراقرم بلاک ہو گئی، جبکہ اسکردو کے مضافات اور دیوسائی کے میدانوں میں مئی کے مہینے میں بھی 3 انچ تک برفباری دیکھنے کو ملی ہے۔ اسی طرح مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بالائی علاقوں میں بھی اپریل اور مئی کے اوائل میں غیر معمولی برفباری کی تصدیق حکام اور مقامی شہریوں نے کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث ان بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر رکھی تھی، جس کے ساتھ ہی گلیشیئر پگھلنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب  کا الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق، روایتی طور پر پاکستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا سیزن نومبر کے آخر سے فروری تک رہتا ہے اور جنوری کو سرد ترین مہینہ مانا جاتا ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ برفباری کا یہ سلسلہ مارچ، اپریل اور اب مئی تک طویل ہوتا جارہا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف  پاکستان کے ڈائریکٹر حیدر رضا اور دیگر ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ کے بعد ان علاقوں میں بارش اور برفباری ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے، لیکن گذشتہ چند سالوں میں اس کی شدت میں جو غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اس کی اصل وجہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

 عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے موسموں کا روایتی چکر شدید متاثر ہورہا ہے، جس کے نتیجے میں کہیں طویل سردی، کہیں بے وقت کی سخت گرمی اور کہیں معمول سے زیادہ بارشیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

 یہ دعویٰ بالکل درست ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں گرمیوں کے آغاز کے باوجود برفباری کا سلسلہ دیکھا گیا ہے۔ یہ کوئی معجزہ یا اکیلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ یہ اس موسمیاتی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے جو آہستہ آہستہ پاکستان کے پورے ماحولیاتی نظام اور موسموں کے روایتی دورانیے کو اپنے لپیٹ میں لے رہی ہے۔

نوٹ: یہ فیکٹ چیک اصل میں آئی ویریفائی پاکستان کی جانب سے شائع کیا گیا تھا، جو کہ سی ای جے-آئی بی اے اور یو این ڈی پی  کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے