حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پیٹرول اور ڈیزل سستا

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 6 روپے 80 پیسے کی کٹوتی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ تسلسل برقرار ہے، کیونکہ اس سے قبل گزشتہ جمعے کو بھی  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5، 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

15 دنوں کے دوران قیمتوں میں ہونے والی اس متواتر کمی کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ  کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 409.78روپے سے کم ہوکر 404روپے اور ڈیزل کی قیمت 409.58روپے سے کم ہوکر 404روپے ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی