چین: کوئلہ کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے شمالی صوبے شانشی میں واقع ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 82 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت کان میں 247 کارکن موجود تھے جبکہ امدادی ٹیمیں اب بھی جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق حادثہ ٹونگژو گروپ کی ’لیوشینیو کول مائن‘ میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا جمعے کی شام مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 29 منٹ پر ہوا، جب کان میں 247 کارکن ڈیوٹی پر موجود تھے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں کان کن اندر پھنس گئے تھے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp