’واکا واکا‘ کے بعد شکیرا ایک بار پھر فٹ بال ورلڈ کپ کے آفیشل گانے کے ساتھ دھمال مچانے کو تیار، برنا بوائے کے ساتھ شراکت داری

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولمبیا کی مشہور گلوکارہ شکیرا ایک بار پھر فٹبال ورلڈ کپ کے اسٹیج پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے امسال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل ترانے ‘ڈائی ڈائی’ کے لیے نائیجیرین اسٹار برنا بوائے کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 16 سال بعد واپسی، شکیرا نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے گانا جاری کردیا

شکیرا اور برنا بوائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اس نئے فٹبال ترانے کی ویڈیو جاری کی، اس گانے کی ویڈیو میں لیونل میسی، کلیان ایمباپے اور ہیری کین سمیت دُنیا کے کئی مایہ ناز فٹبال کھلاڑیوں کو بھی دکھایا گیا ہے، جس پر شکیرا نے ان تمام کھلاڑیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس گانے کی ویڈیو سامنے آتے ہی فٹبال کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اس پر اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ شکیرا نے ایک بار پھر دُنیا بھر کے بچوں، اسٹیڈیمز، بہترین کوریوگرافی اور فٹبال کے رنگوں کو اس خوبصورت ویڈیو میں یکجا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا نیا آفیشل گانا جاری، شکیرا کے ’ڈائی ڈائی‘ نے دھوم مچا دی

یہ دُنیائے فٹبال میں دوسرا موقع ہے جب شکیرا کو فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کی ذمہ داری دی گئی ہے. اس سے قبل 2010 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ان کا گانا ‘واکا واکا’ دُنیا بھر میں بے پناہ مقبول ہوا تھا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کر رہے ہیں. فٹ بال کا یہ سب سے بڑا میلہ گیارہ جون سے لے کر انیس جولائی دو ہزار چھبیس تک شمالی امریکا میں سجایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم