آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری، آئی او ایس 26 کے پوشیدہ فیچرز سامنے آگئے

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کمپنی نے آئی او ایس 26 میں کئی ایسے طاقتور اور پوشیدہ فیچرز متعارف کروائے ہیں جو آئی فون صارفین کی پرائیویسی، سیٹنگز کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے اور روزمرہ کے کاموں کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ غیر معروف فیچرز آپ کے فون استعمال کرنے کے انداز کو نمایاں طور پر بہتر بناسکتے ہیں۔

پیغامات کو آسان بنانے کے لیے اب صارف ٹیکسٹ پیغامات کو براہ راست ڈریگ اینڈ ڈراپ کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کے تحت آپ ایک سے زیادہ پیغامات کو بیک وقت منتخب کرکے انہیں نوٹس، میل اور دیگر دستاویزات والی ایپس میں منتقل کرسکتے ہیں، جس سے معلومات کا تبادلہ پہلے سے کہیں زیادہ منظم ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے اسپائی ویئر خطرات کے پیش نظر ہنگامی آئی او ایس 26.2  اپ ڈیٹ جاری کر دی

ہوم اسکرین کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینے کے لیے اب ایپ آئیکنز کی جگہ لائیو اپڈیٹس دینے والے وجیٹس لگائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارف ہوم اسکرین کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مخصوص ایپس اور پورے صفحات کو بھی چھپا سکتے ہیں۔

ایپل میپس میں اب لوکیشن ہسٹری کا فیچر شامل کیا گیا ہے جو آپ کے دورہ کیے گئے مقامات کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ صارف پرائیویسی کو برقرار رکھنے کے لیے اس ہسٹری کا جائزہ لے سکتے ہیں، اسے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں یا پھر ٹریکنگ کے اس عمل کو مکمل طور بر بند بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی ابتدائی 2026 لائن اپ لیک، بجٹ آئی فون سمیت کیا کچھ متوقع؟

لاک اسکرین پر اب فلیش لائٹ اور کیمرے کے روایتی شارٹ کٹس کو تبدیل کرکے اپنی پسند کی ایپس کے کنٹرولز لگائے جاسکتے ہیں تاکہ اکثر استعمال ہونے والے فیچرز تک رسائی تیز تر ہو سکے۔

اس کے ساتھ ہی بیک ٹیپ گیسچرز کے ذریعے آئی فون کی پشت پر 2 یا تین بار تھپتھپا کر اسکرین شاٹ لینے یا مخصوص ایپس کھولنے جیسے کام انجام دیے جاسکتے ہیں۔

روزمرہ کے کاموں، کھانا پکانے یا ورزش کے دوران فوری مدد کے لیے کنٹرول سینٹر میں کوئک ٹائمر شامل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کے لیے تصاویر شیئر کرنے سے پہلے ان میں موجود لوکیشن میٹا ڈیٹا کو ہٹایا جاسکتا ہے تاکہ آپ کی ذاتی معلومات محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی فروخت نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی

آخر میں، کلاک ایپ کے اندر میڈیا کے لیے سلیپ ٹائمر دیا گیا ہے۔ یہ فیچر ایک مخصوص وقت کے بعد موسیقی یا پوڈ کاسٹ کو خود بخود بند کردیتا ہے، جس سے رات بھر بیک گراؤنڈ میں میڈیا چلنے کا سلسلہ رک جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب