ایران کے ساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، معاہدے تک ناکہ بندی جاری رہے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، میں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ معاہدے میں جلد بازی نہ کی جائے کیونکہ وقت امریکا کے حق میں ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جب تک کوئی معاہدہ طے پا کر اس کی تصدیق اور دستخط نہیں ہو جاتے، ایران پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی۔ اس وقت دونوں فریقوں کو تحمل سے کام لینا چاہیے تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے سابق صدر باراک اوباما کی جوہری ڈیل کو امریکی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہاکہ اوباما انتظامیہ نے ایسا معاہدہ کیا تھا جو ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی سیدھی راہ فراہم کرتا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ان کی انتظامیہ اس وقت ایران کے ساتھ جس معاہدے پر مذاکرات کررہی ہے، وہ اوباما دور کے معاہدے کے بالکل برعکس ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ امریکا کے تعلقات اب زیادہ پیشہ ورانہ اور نتیجہ خیز ہوتے جا رہے ہیں، تاہم ایران کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ اسے کسی صورت ایٹمی ہتھیار یا بم تیار کرنے یا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کا تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون ابراہیمی معاہدوں میں مزید ممالک کی شمولیت سے مزید مضبوط ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے مستقبل میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی ان معاہدوں کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کرے۔

ایران ڈیل سے متعلق اچھی خبر ہی سامنے آئےگی، صدر ٹرمپ

بعد ازاں امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران ڈیل کے حوالے سے اچھی خبر ہی سامنے آئے گی کیونکہ میں کبھی بری ڈیل نہیں کرتا۔

امریکی ٹی وی چینل اے بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل طور پر ان کے اختیار میں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ جلد ہو جائےگا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران میں اہم ملاقاتیں، امریکا ایران مفاہمت کی جانب مثبت پیشرفت

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف بھی پرامید ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جلد اسلام آباد میں ہوگا۔

گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا سرکاری دورہ کیا تھا، جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو ٹیلیفون کرکے امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت میں مثبت پیشرفت کی نوید سنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پانی کا بطور ہتھیار استعمال عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ، بھارت کی آبی بالادستی قبول نہیں، اسحاق ڈار

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدے پر مبارکباد

فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

ہاجرہ یامین کو مداحوں کی محبت کا احساس ہو گیا، اداکارہ مزید بڑے کرداروں کے لیے تیار

ویڈیو

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ