پی سی بی کا او ٹی ٹی پلیٹ فارم متحرک، قومی کرکٹرز کی خصوصی ویڈیوز جاری

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پی سی بی لائیو یعنی PCB LIVE کی کامیاب لانچنگ کے بعد قومی کرکٹرز کی خصوصی پرومو ویڈیوز جاری کر دی گئی ہیں۔

ان ویڈیوز میں شائقین کو پی سی بی لائیو ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان، راولپنڈی اور لاہور میزبانی کریں گے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا، جسے پی سی بی لائیو پر مفت اور خصوصی طور پر نشر کیا جائے گا۔

شائقین میچز موبائل فون، ٹیبلٹ اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پی سی بی لائیو لانچ کیا ہے، جہاں شائقین قومی، ڈومیسٹک اور ویمنز کرکٹ کے میچز دیکھ سکیں گے۔

پی سی بی لائیو ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ میچز live.pcb.com.pk پر بھی دیکھے جا سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp