پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بنگلہ دیشی معذور شہری کو 3 پہیوں والی سواری کی فراہمی

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے ضلع رنگپور کے علاقے جھاربسلا سے تعلق رکھنے والے معذور شہری محمد اسرائل عالم کو پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے 3 پہیوں والی گاڑی فراہم کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں خسرہ بحران سنگین، بچوں کی اموات 500 سے تجاوز کر گئیں

محمد اسرائل عالم نے اپنی نقل و حرکت میں سہولت کے لیے پاکستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مدد کی درخواست کی تھی۔

درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں موجود پاکستان ہائی کمیشن میں ایک تقریب کے دوران انہیں باضابطہ طور پر 3 پہیوں والی گاڑی کی چابیاں حوالے کی گئیں۔

اس اقدام کو انسانی ہمدردی کے تحت اٹھایا گیا ایک اہم قدم قرار دیا گیا جس کا مقصد ایک خصوصی فرد کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنا اور اس کی نقل و حرکت کو بہتر بنانا ہے۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کا روہنگیا بحران پر اقوام متحدہ سے مؤثر تعاون بڑھانے کا مطالبہ

حکام کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی اور انسانی تعاون کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp