حکومت بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، رانا ثناءاللہ

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے، تاہم جنگی صورتحال کے باعث بڑے ریلیف پیکج میں مشکلات پیش آئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا کررہی ہے، لیکن موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں عیدالاضحیٰ پر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا سلسہ جاری، ہندوتوا کارکن سور لے آئے

انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کررہی ہے جبکہ معاشی ٹیم مختلف امور پر مذاکرات میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خطے میں جنگی صورتحال نہ ہوتی تو وزیراعظم شہباز شریف ایک بڑا ریلیف پیکج دیتے، تاہم موجودہ حالات کے باوجود عوام کو سہولتیں دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سرحد پار سے دہشتگرد پاکستان میں کارروائیاں کررہے ہیں اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں سرحدی نقل و حرکت اہم وجہ ہے۔

انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ بھارت کا آلہ کار بننے کے بجائے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائے، کیونکہ بارڈر سیکیورٹی بہتر ہونے سے دہشتگردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بے گھر بچوں کی عید

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا جبکہ پاکستانی افواج بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت سے دہشتگرد عناصر کا مقابلہ کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے گا اور ملک امن کا گہوارہ بنے گا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اور اگر کسی معاہدے میں فلسطین کو تسلیم کیا جاتا ہے اور فلسطینی قیادت اسے قبول کرتی ہے تو پاکستان بھی اس فیصلے کی حمایت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟