حج کے دوران عرفات اور مزدلفہ کے لمحات نے متاثر کیا، روبن کوئزون

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق سوئیڈز فٹبالر اور الاتفاق کے سابق کھلاڑی روبن کوئزون نے اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے پر اپنی خوشی اور روحانی تجربے کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق حج کے دوران انہیں خاص طور پر عرفات، مزدلفہ اور منیٰ کے مقامات پر گزرے لمحات نے بہت متاثر کیا۔

روئٹرز اور سعودی پریس ایجنسی کے مطابق روبن کوئزون نے کہا کہ حج کے دوران ان کا سب سے یادگار لمحہ جبلِ عرفات پر قیام، مزدلفہ میں رات گزارنا اور پھر منیٰ کی طرف روانگی تھا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں فٹبال کھیلنے کے دوران وہاں کے سماجی ماحول اور مذہبی اقدار نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا، جس کے نتیجے میں انہوں نے اسلام قبول کیا۔

یہ بھی پڑھیں:برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

روبن کوئزون نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں اس سال خادم الحرمین الشریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے تحت حج کی سعادت حاصل ہوئی، جو وزارتِ اسلامی امور کی نگرانی میں منعقد کیا جاتا ہے۔

سعودی وزارت کے مطابق اس پروگرام کے تحت 104 ممالک سے تقریباً 2500 عازمین حج میں شریک ہوئے، جن میں اسلامی اسکالرز، سماجی شخصیات اور مختلف طبقات کے افراد شامل تھے۔

سعودی وزیر برائے اسلامی امور نے کہا کہ حجاج کی خدمت کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں جن میں ٹرانسپورٹ، رہائش اور رہنمائی کے خصوصی انتظامات شامل ہیں تاکہ عازمین آرام اور سکون کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

17 سال تک ایئر کینیڈا کی سینکڑوں پروازیں اڑانے والے پائلٹ کا لائسنس جعلی نکلا

صحافی اغوا کیس: امریکی عدالت نے اہم طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا سنادی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟