ایئر وائس مارشل اورنگزیب سے رشتے داری کے انکشاف پر نادیہ خان تنقید کی زد میں

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

نادیہ خان نے اپنے مارننگ شو میں ایک تصویر دکھائی جس میں 4 دوست ایک تفریحی مقام پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس تصویر میں ان کے شوہر فیصل راؤ اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد موجود ہیں۔ ادکارہ کے مطابق یہ تصویر 1989 کی ہے اور یہ سب فائٹر پائلٹس تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی 2021ء میں فیصل سے شادی ہوئی تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے 3 بھائی ہیں، مگر پھر فیصل نے کہا کہ میرا ایک اور بھائی بھی ہے جس کا نام اورنگزیب ہے اور وہ ایک زبردست فائٹر پائلٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں گھنٹوں فون پر بات کرتے تھے، پھر میں ان سے ملی، ان کی فیملی بہت شاندار ہے، اور اگر ان کے گھر کی جلیبی نہ کھائی تو سمجھیں کچھ نہ کھایا۔

نادیہ خان نے کہا کہ جب میں پہلی بار اورنگزیب بھائی اور ان کی فیملی سے ملیں تو وہ صرف پاکستان کے بارے میں ہی بات کر رہے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہم سب اورنگزیب بھائی سے اتنے متاثر ہیں کہ میرے شوہر اکثر کہتے ہیں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے میری طرح نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر وائرل، لوگ انہیں زیادہ کیوں پسند کررہے ہیں؟

نادیہ خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صاردین نے ان پر خوب تنقید کی۔ صارفین نے کہا آپ اورنگزیب احمد کی پرانی تصویر دکھا رہی ہیں آپ کے پاس کوئی نئی تصویر نہیں ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ناکامی میں کوئی پہچانتا نہیں لیکن کامیابی کے بعد سب رشتہ دار بن جاتے ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ پہلے کوئی ذکر نہیں تھا لیکن اب وہ بھائی بن گئے ہیں۔

عظمیٰ احمد لکھتی ہیں کہ آپ کی شادی کی تصاویر میں اورنگزیب احمد کی فیملی کے ساتھ کوئی تصویر ہے تو وہ شیئر کریں۔ جبکہ ایک صارف نے طنزیہ کہا کہ کیا اورنگزیب سر کو پتہ ہے کہ آپ کے شوہر ان سے اتنی لمبی باتیں کرتے تھے؟ عائشہ عنایت نے کہا کہ نادیہ خان خبروں میں رہنے کے لیے کچھ بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’نیشنل کرش اورنگزیب احمد شادی شدہ ہیں‘، مشہور شخصیات کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو ناکو چنے چبوا دیے، جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر چھاگئے اور حالیہ دنوں میں پاکستان بھر میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے۔ ان کی مقبولیت اُس وقت مزید بڑھ گئی جب پاک فضائیہ نے کامیابی کے ساتھ 6 بھارتی طیارے مار گرائے۔

اورنگزیب احمد کا پیشہ ورانہ اعتماد، دلچسپ اندازِ گفتگو اور مزاحیہ لہجہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔ کئی خواتین ان کی انسٹاگرام اور دیگر آئی ڈیز مانگتے ہوئے بھی دکھائی دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

 نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق

دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتخابی قافلے پر حملے کے بعد تنویر الیاس کا بیان

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون