فینز کے درمیان اکتاہٹ یا غلط فہمی؟ صبورعلی کی وائرل ویڈیو نے تنازع کھڑا کردیا

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ اور ماڈل صبور علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں تاہم اس بار وجہ ان کی گلیمرس ڈریسنگ یا میک اپ نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو میں سامنے آنے والا ان کا رویہ بنا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں صبور علی اپنے شوہر علی انصاری کے ہمراہ مداحوں کے درمیان موجود ہیں جہاں فینز علی انصاری کے ساتھ تصاویر بنوانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ اس دوران سائیڈ پر کھڑی صبور علی کے تاثرات اور اکتاہٹ بھرے انداز نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by LOLLYWOOD WORLD (@lollywood__world)

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے صبور علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو اپنے مداحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے کیونکہ یہی لوگ انہیں شہرت اور مقام دلاتے ہیں۔ کچھ صارفین نے یہ بھی لکھا کہ فینز کی عزت کرنا ہر اسٹار کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ پتہ نہیں کون لوگ ہیں جو ان کو اہمیت دہتے ہیں۔

تاہم کئی افراد نے اداکارہ کا دفاع بھی کیا اور کہا کہ مختصر ویڈیو کی بنیاد پر کسی کی شخصیت یا رویے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ بعض صارفین کے مطابق شدید گرمی یا تھکن بھی ان کے تاثرات کی وجہ ہوسکتی ہے اس لیے بلاوجہ تنقید سے گریز کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp