3 روزہ تعطل کے بعد بلوچستان میں ٹرین سروس بحال، جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ ہوگی

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں 3 روز سے معطل ریلوے آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت جعفر ایکسپریس آج (ہفتہ) کو اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی واپسی سروس بھی معمول کے مطابق چلائی جائے گی، جس سے صوبے اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان ریلوے رابطہ دوبارہ بحال ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس پھر معطل کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران کوئٹہ آنے اور جانے والی ٹرین سروسز ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل رہی تھیں۔ جمعہ کے روز بھی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ سے روانہ نہیں کیا گیا، جبکہ پشاور سے آنے والی ٹرین کو جیکب آباد سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اسی طرح بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین کی سروسز بھی عارضی طور پر بند رکھی گئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ریلوے آپریشن میں تعطل کے اثرات کراچی سے چلنے والی بعض ٹرینوں پر بھی مرتب ہوئے۔ تیزگام ایکسپریس اپنے مقررہ وقت شام ساڑھے 5 بجے کے بجائے رات ڈیڑھ بجے روانہ ہوئی، جس پر مسافروں نے کینٹ اسٹیشن پر احتجاج بھی کیا۔ اسی طرح سکھر ایکسپریس کی روانگی میں بھی غیر معمولی تاخیر دیکھنے میں آئی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟