سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی: صاحبزادے و وزیراعظم طارق رحمان کا خراج عقیدت

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان نے ہفتے کے روز اپنے والد، سابق صدر اور بی این پی کے بانی ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں چمڑے کی منڈی بحران کا شکار، مدارس اور یتیم خانوں کو خسارہ، وجہ کیا ہے؟

طارق رحمان نے صبح تقریباً 11 بجے ڈھاکا کے شیر بنگلہ نگر میں واقع ضیاء الرحمان کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے پہلے وزیراعظم اور بعد ازاں بی این پی چیئرمین کی حیثیت سے پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ اس موقعے پر پارٹی کے سینیئر رہنما، کابینہ کے ارکان اور حکومتی مشیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مزار پر مختصر خاموشی اور دعا کے بعد طارق رحمان نے پارٹی کے مذہبی ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

بعد ازاں انہوں نے ڈھاکا کے مانک میا ایونیو پر واقع راجدھانی ہائی اسکول میں مستحق خاندانوں میں کپڑوں کی تقسیم کے ذریعے ملک گیر فلاحی پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ اقدام ضیاء الرحمان کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات کا حصہ ہے جن میں خوراک، امدادی سامان اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔

پارٹی حکام کے مطابق طارق رحمان دن بھر دارالحکومت کے 16 مختلف مقامات پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیے: بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر کشیدگی، سینکڑوں افراد ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل

اس موقعے پر کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ضیاء الرحمان کی سیاست عوامی خدمت، محروم طبقات کی مدد اور قومی تعمیر پر مبنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہید صدر ضیاء الرحمان کی سیاست عوام کے ساتھ کھڑے ہونے، ان کی مدد کرنے اور قوم کی تعمیر کے لیے تھی۔ ان کے نظریات سے رہنمائی لیتے ہوئے ملک کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کریں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں جمنا پل کے قریب ٹرک الٹنے سے 15 افراد ہلاک

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ملک بھر میں ضیاء الرحمان کی برسی دعائیہ تقریبات، مباحثوں اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے منا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم جوڈیشل کونسل کا بڑا فیصلہ، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پی ٹی آئی کی شکایت خارج

حکومت تیز تر معاشی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، وزیراعظم شہباز شریف

گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار

مسائل حل ہونے کے باوجود تصادم کا راستہ، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار کی راہ پر گامزن

آئی سی سی کا فرنچائز کرکٹ کے خلاف بڑا ایکشن، کینیڈا کی رکنیت بھی معطل

ویڈیو

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

جنگلی حیات پر تحقیق اور آگاہی کے لیے سرگرم نوجوان جوڑے کی کہانی

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک