ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے سے بڑی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق یہ نیا فلیگ شپ ہارڈ ویئر قیمت کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دے گا۔

بلومبرگ کے نامور تجزیہ کار مارک گرومین کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس انقلابی آئی فون کی ابتدائی قیمت 2,000 امریکی ڈالرز ہونے کا امکان ہے جو موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں لگ بھگ ایک ہزار ڈالرز مہنگا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا پہلا فولڈ ایبل فون نئی آئی فون لائن اپ میں تمام تر توجہ کا مرکز بننے کے لیے تیار

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیوائس کو ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو لائن اپ کے ساتھ مارکیٹ میں اتارا جا سکتا ہے، تاہم ہنج کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے میں درپیش بعض تکنیکی مسائل کے باعث اس کی لانچنگ دسمبر 2026 تک بھی مؤخر ہو سکتی ہے۔

ذرائع اور فزیکل پروٹو ٹائپس سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایپل کا یہ پہلا فون کلیم شیل کے بجائے کتاب کی طرح کھلنے والے بک اسٹائل ڈیزائن پر مبنی ہوگا۔ بند حالت میں اس کی اسکرین کا سائز 5.5 انچ ہوگا، جبکہ اسے مکمل طور پر کھولنے پر یہ 7.8 انچ کی ایک بڑی اسکرین میں تبدیل ہو جائے گا جس کے لیے او ایل ای ڈی پینلز سام سنگ فراہم کرے گا۔

مکمل کھلنے پر اس فون کی موٹائی محض 4.5 ملی میٹر ہوگی جس کی وجہ سے اس میں فرنٹ پر ٹرو ڈیپتھ کیمرہ لگانا ممکن نہیں ہوگا، اسی لیے اس ماڈل میں روایتی فیس آئی ڈی کی جگہ پاور بٹن یا اسکرین میں ٹچ آئی ڈی یعنی فنگر پرنٹ سنسر کی واپسی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 18 پرو کی سنسنی خیز تفصیلات، کیا یہ ایپل کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی؟

دوسری جانب چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو اور دیگر ذرائع کے مطابق ایپل 2026 اور 2027 میں اپنی نئی ڈیوائسز کو 2 الگ الگ مراحل میں مارکیٹ میں متعارف کروائے گا۔ پہلے مرحلے میں ستمبر 2026 کے دوران آئی فون فولڈ کے ساتھ آئی فون 18 پرو اور پرو میکس پیش کیے جائیں گے، جن میں نیا اے 20 پروسیسر اور دباؤ کے احساس پر کام کرنے والا اپ گریڈڈ کیمرہ کنٹرول بٹن شامل ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں یعنی مارچ 2027 تک کمپنی اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور بجٹ فرینڈلی ماڈل آئی فون 18 ای متعارف کروائے گی، جہاں آئی فون 18 ای کی ابتدائی قیمت 599 ڈالرز تک رکھنے کے لیے اس کے بعض اجزاء اور چِپ کو ڈاؤن گریڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب