فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کو یادگار بنانے کے لیے ایک بڑا اعلان کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کے دوران ایک باقاعدہ ’ہاف ٹائم شو‘ منعقد کیا جائے گا، جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا، پاپ کوئین میڈونا اور جنوبی کوریا کا مشہور پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا نیا آفیشل گانا جاری، شکیرا کے ’ڈائی ڈائی‘ نے دھوم مچا دی

فیفا کے مطابق نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں 19 جولائی کو ہونے والے اس عظیم الشان شو کی نگرانی ’کولڈ پلے‘ کے معروف گلوکار کرس مارٹن کریں گے۔

 کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا اس بار بھی ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گی، وہ ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے ’دائی دائی‘ کی مرکزی گلوکارہ ہیں۔

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے سوشل میڈیا پر اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل کا یہ ہاف ٹائم شو ایک ’تاریخی لمحہ‘ ہوگا جو موسیقی اور فٹ بال کو ایک عظیم مقصد کے لیے یکجا کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل ترانہ جاری، شکیرا نے رائلٹی بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنے کا اعلان کردیا

انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ کے ذریعے حاصل ہونے والے تعاون کو ’فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ‘ کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر کے بچوں کو معیاری تعلیم اور فٹ بال کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ورلڈ کپ اپنی وسعت کے لحاظ سے بھی تاریخی ہوگا۔

 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور میچوں کی تعداد 64 سے بڑھا کر 104 کر دی گئی ہے، جس میں ایک اضافی ناک آؤٹ راؤنڈ بھی شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران رواں سال امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے راضی ہوگیا

انتظامیہ نے اس سے قبل شمالی امریکا میں ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں ’ٹیسٹ رن‘ کے طور پر ہاف ٹائم شو کا تجربہ کیا تھا جس میں ڈوجا کیٹ اور جے بالون جیسے فنکاروں نے شرکت کی تھی، تاہم فائنل کے لیے اس بار بڑے عالمی ستاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز