اسلام آباد: تعلیم، تربیت اور تفریح ایک ساتھ، پولیس سمر کیمپ نے بچوں کو متوجہ کرلیا

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے پبلک سنٹرک پولیسنگ وژن کے تحت پولیس سمر کیمپ 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس لائنز میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی نے سمر کیمپ 2026 کا افتتاح کیا۔

کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے سالانہ سمر کیمپ

ترجمان کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور بچوں کی مثبت تربیت کے لیے ہر سال سمر کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں بچوں کو کھیلوں، نظم و ضبط اور سماجی ذمہ داریوں کی عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

مختلف کھیلوں اور تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام

سمر کیمپ میں فٹ بال اور گالف کی تربیت کے لیے پروفیشنل کوچز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جبکہ بچوں کو تیراکی، گھڑ سواری، مارشل آرٹس، جمناسٹکس اور تیر اندازی کی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

سیفٹی، فرسٹ ایڈ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ سمر کیمپ میں بچوں کو ذاتی حفاظت اور سیکیورٹی، ابتدائی طبی امداد اور ٹریفک قوانین سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ ذمہ دار شہری کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کا سمر کیمپ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ شہریوں کے اعتماد کی بدولت 2002 سے پولیس سمر کیمپ ہر سال کامیابی سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں بچوں کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 4 سے 12 سال عمر کے بچے سمر کیمپ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط ذریعہ

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ سمر کیمپ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور بچوں کے لیے محفوظ، مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں اسلام آباد پولیس کا ایک مثالی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی بہترین تربیت ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے