شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی، 900 پوائنٹس کا اضافہ

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیر کے روز شدید فروخت کے دباؤ کا شکار رہنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو خریداری کا رجحان لوٹ آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 900 پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 10 بج کر 50 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 866.25 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد اضافے کے ساتھ 171,466.45 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد اسٹاک ایکسچینج مندی سے دوچار، انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کمی

مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حبکو، ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈزلمیٹڈ، حبیب بینک، اور میزان بینک جیسے انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

یاد رہے کہ پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جون کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ کیا تھا۔

سرمایہ کاروں کے اعتماد پر اس وقت دباؤ بڑھ گیا جب ہفتے کے اختتام پر امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہ آسکی، جس کے باعث مختلف شعبوں میں منافع کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان غالب رہا۔

گزشتہ روز یعنی پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہنے کے بعد 3,362.62 پوائنٹس یعنی 1.93 فیصد کمی کے ساتھ 170,600.20 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا معاہدے کی امید، ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، تیل کی قیمتوں میں کمی

دوسری جانب عالمی منڈیوں میں بھی منگل کو محتاط انداز میں کاروبار کا آغاز ہوا۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ مثبت توقعات کے اثرات کو محدود کر دیا۔

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس ابتدائی کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا اور بعد ازاں 0.5 فیصد کمی پر آ گیا۔

جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں تقریباً 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کا نکی 225 انڈیکس 0.7 فیصد گر گیا، اسی طرح ایس اینڈ پی 500 ای-منی فیوچرز بھی 0.3 فیصد نیچے رہے۔

عالمی تیل مارکیٹ میں برینٹ خام تیل تقریباً 95 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا۔

لبنان کی جانب سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کے اعلان کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی امید پیدا ہوئی۔

جس سے امریکا اور ایران کے درمیان 3 ماہ سے جاری تنازع کے خاتمے کی نئی سفارتی کوششوں کی راہ ہموار ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بیجنگ سمٹ: خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی، سرمایہ کاروں کا مثبت رجحان

پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کی ایک وجہ یہ اطلاعات تھیں کہ تہران نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات روک دیے ہیں۔

ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

انسٹی ٹیوٹ فار سپلائی مینجمنٹ کے مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں مئی کے دوران 52.7 سے بڑھ کر 54.0 کی سطح تک اضافہ ہوا۔

جو گزشتہ 4 برس کی بلند ترین سطح ہے اور ماہرین کی توقعات سے بھی بہتر رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس ملازمت اسکینڈل: بنگلہ دیش نے 3 ریکروٹنگ ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے

ٹینس کی ملکہ پھر میدان میں، سرینا ولیمز کی واپسی پر شائقین پُرجوش

بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پاک اطالوی تعلقات میں اہم پیشرفت، سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم

باراک اوباما بحیثیت صدر ایک دن میں عام لوگوں کی طرف سے بھیجے گئے کتنے خطوط پڑھتے تھے؟

ویڈیو

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

مدینہ منورہ کا مرکز جہاں روزانہ ہزاروں قرآن مجید شائع ہوتے ہیں

بجٹ 27-2026 میں کون سی اشیا سستی ہونے کا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں