’مجھے لگتا ہے وہاں کوئی میرا انتظار کر رہا ہے‘، رومیسہ خان کی موت کے بارے میں جذباتی ویڈیو وائرل

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر رومیسہ خان نے سوشل میڈیا پر موت کے خوف اور اپنے پیاروں کی قدر کرنے سے متعلق ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس نے صارفین کو جذباتی کر دیا۔

رومیسہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے موت اور کسی قریبی عزیز کو کھو دینے کے بعد اس کے بارے میں اپنے بدلتے ہوئے نظریات پر گفتگو کی۔

ویڈیو میں رومیسہ نے کہا جب میں چھوٹی تھی تو مجھے موت سے بہت ڈر لگتا تھا۔ یہ دراصل نامعلوم چیز کا خوف تھا۔ میں سوچتی تھی کہ موت کیسی ہوگی، اس کا درد کیسا ہوگا اور میں بہت خوفزدہ ہوجاتی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Romaisa khan (@romaisa.khan._)

انہوں نے مزید کہا لیکن جب آپ اپنے کسی بہت قریبی شخص کو کھو دیتے ہیں چاہے وہ والدین ہوں، بہن بھائی ہوں یا کوئی اور عزیز، اور آپ موت کو بہت قریب سے دیکھ لیتے ہیں تو پھر اس کا خوف ختم ہوجاتا ہے۔

رومیسہ خان نے بتایا اب میرے لیے موت، موت نہیں رہی۔ یہ اب ایک ملاقات جیسی محسوس ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے میں انہیں دوبارہ گلے لگا سکوں گی انہیں بتا سکوں گی کہ میں انہیں کتنا یاد کرتی ہوں اور ان سے کتنی محبت کرتی ہوں۔ اب موت مجھے خوفناک نہیں لگتی کیونکہ مجھے یقین ہے کہ وہاں کوئی میرا انتظار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان ماڈل رومیسہ سعید ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے کہا اگر آپ نے بھی کسی اپنے کو کھویا ہے تو مجھے یقین ہے کہ آپ میری بات سمجھ سکتے ہیں۔

رومیسہ کی اس ویڈیو پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے جذباتی ردِعمل کا اظہار کیا اور اپنے غم اور جدائی کے تجربات بھی شیئر کیے۔ بہت سے صارفین نے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد ان کے لیے بھی موت کا تصور بدل گیا ہے اور اب وہ اسے خوف کے بجائے ایک دوبارہ ملاقات کے طور پر دیکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب