پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ : صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 اور ریسٹورنٹس 11 بجے تک کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات کے لیے نئے اوقات کار کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد شدید گرمی کے موسم میں تاجر برادری اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

نئے سرکاری احکامات کے مطابق اب صوبے بھر میں تمام دکانیں، تجارتی مارکیٹیں اور بڑے شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گے، جس کے بعد انہیں کاروبار بند کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑیں: لاہور: تاجروں نے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کے نئے اوقات مسترد کردیے

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، سینما گھروں اور کیفے کو رات 11 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے ریسٹورنٹس سے کھانا گھر لے جانے یعنی ٹیک اوے کی سروس پر وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی اور یہ سلسلہ مقررہ وقت کے بعد بھی جاری رہ سکے گا۔

Austerity Measures 03-06-26 by nisar.khan74

اس کے علاوہ شادی ہالز اور مارکیز کے لیے رات 10 بجے تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد کسی بھی قسم کی تقریب جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

صوبائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ عوامی ضرورت اور ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل اسٹورز، ہسپتالوں اور پیٹرول پمپس کو ان نئے اوقات کار سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا اور ان پر وقت کی کسی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، جس کے باعث یہ مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: بیرونی سرگرمیوں پر ایک ہفتے کی پابندی، مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنیکا کا فیصلہ

انتظامیہ کی جانب سے تمام اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ اس صوبائی نوٹیفکیشن سے قبل وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں جاری کفایت شعاری مہم کے ضوابط میں نرمی کرتے ہوئے تجارتی اوقات کار میں توسیع کا یہی مشترکہ فیصلہ کیا تھا۔

 وفاقی حکومت کا یہ اقدام ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ مانیٹرنگ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سامنے آیا تھا، جہاں شدید گرمی اور دن کے طویل اوقات کے باعث ملک بھر کے تاجروں اور عوام کے لیے ان متبادل اوقات کی منظوری دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کفایت شعاری پالیسیوں پر سختی سے عمل جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاق کے بعد اب پنجاب حکومت نے صوبائی سطح پر اس کا باقاعدہ اطلاق کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جائیداد کے جھگڑے نے خاندان اجاڑ دیا، بنوں میں باپ اور 3 بیٹوں سمیت 4 افراد قتل

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

امریکا ایران مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے دنیا کو بڑی مشکل سے بچا لیا

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، علی امین بھی ناراض، اب سہیل آفریدی کے لیے کیا مشکلات ہوں گی؟

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں